Zaamin Mein hoon na! Aug 15, 2025 #681 سب کو سیرابِ وفا کرنا خود کو پیاسا رکھنا مجھ کو لے ڈوبے گا اے دل تیرا دریا ہونا
Zaamin Mein hoon na! Aug 15, 2025 #682 ہم نے سوچا تھا کہ گھل مِل کر ذرا کم ہوگا رنج بڑھتا گیا لوگوں سے شناسائی میں
Roshni Moderator Aug 15, 2025 #683 ہم تِرے نام سے مشہور زمانے میں ہوئے اور تِرے دل سے اُتر جانا تعارف ٹھہرا
Roshni Moderator Aug 15, 2025 #684 تم وہ پتھر کہ جسے چُوم رہی ہے دنیا ہم وہ کنکر کہ جو ابلیس کو جا لگتے ہیں
Rameesha Well-known member Aug 15, 2025 #685 ممکن نہیں کہ ساتھ نبھائیں تمام عمر ممکن بھی کس طرح ہو کہ دونوں ذہین ہیں میں ان دنوں بہت سے مسائل میں ہوں گھِری تُو نے بچھڑنا ہے تو یہ دن بہترین ہیں
ممکن نہیں کہ ساتھ نبھائیں تمام عمر ممکن بھی کس طرح ہو کہ دونوں ذہین ہیں میں ان دنوں بہت سے مسائل میں ہوں گھِری تُو نے بچھڑنا ہے تو یہ دن بہترین ہیں
Asad Well-known member Aug 16, 2025 #686 دل ہی عیار ہے بے وجہ دھڑک اٹھتا ہے ورنہ افسردہ ہواؤں میں بلاوا کیسا
Sahil Well-known member Aug 18, 2025 #688 ہر شخص دوڑتا ہے یہاں بھیڑ کی طرف پھر یہ بھی چاہتا ہے اسے راستہ ملے
Sahil Well-known member Aug 18, 2025 #689 یہ مُحبت تو بُہت بعد کا قِصہ ہے میاں میں نے اُس ہاتھ کو پکڑا تھا پریشانی میں
Sahil Well-known member Aug 18, 2025 #690 رات تو وقت کی پابند ہے ڈھل جائے گی دیکھنا یہ ہے چراغوں کا سفر کتنا ہے
Sahil Well-known member Aug 18, 2025 #691 رائیگانی کا وہ عالم ہے کہ یوں لگتا ہے میرے حصے میں خسارے بھی نہیں آئیں گے
Rameesha Well-known member Aug 19, 2025 #692 سرِ مقتل بھی تیرے نام کے چرچے ہوتے تو نے پوچھی ہی نہیں آخری خواہش میری
Rameesha Well-known member Aug 19, 2025 #693 کرتے ہیں یاد اب بھی، بتاتے نہیں اسے نقصان رُک گیا ہے، حماقت نہیں رُکی
Rameesha Well-known member Aug 19, 2025 #694 جس کے گھر میں کہیں کھڑکی ہے نہ دروازہ کوئی اُس کی تنہائی کا کیسے کرے اندازہ کوئی
Pari Well-known member Aug 19, 2025 #695 Bahar gira to zabt ko ruswa karey ga ashq andar gira to dil pe nishaan chor jaey ga
Pari Well-known member Aug 19, 2025 #696 Tujh se doori ka humein dukh to bohat hae lekin teri qurbat ke hum asbaab kahan se latey?
Sahil Well-known member Aug 19, 2025 #697 نازک اگر نہیں ہے تو شیشہ ہے بے جواز بھاری اگر نہیں ہے تو پتھر خراب ہے آگاہ میں چراغ جلاتے ہی ہو گیا دنیا مِرے حساب سے بڑھ کر خراب ہے
نازک اگر نہیں ہے تو شیشہ ہے بے جواز بھاری اگر نہیں ہے تو پتھر خراب ہے آگاہ میں چراغ جلاتے ہی ہو گیا دنیا مِرے حساب سے بڑھ کر خراب ہے
Sahil Well-known member Aug 19, 2025 #698 تم نہ سمجھو گے کوئی اور سمجھ لے گا اِسے خامشی درد کی ترسِیل بھی ہو سکتی ہے
Roshni Moderator Aug 20, 2025 #700 تم کو معلوم ہے یہ آخری نیندیں ہیں مری !وسعتِ خواب ذرا اور بڑھا سکتے ہو کب تقاضا ہے نبھانے کا مگر جاتے ہوئے !میرے اندر سے بھی کیا خود کو مٹا سکتے ہو
تم کو معلوم ہے یہ آخری نیندیں ہیں مری !وسعتِ خواب ذرا اور بڑھا سکتے ہو کب تقاضا ہے نبھانے کا مگر جاتے ہوئے !میرے اندر سے بھی کیا خود کو مٹا سکتے ہو