Bait Bazi


اب یہ کس شکل میں ظاہر ہو خُدا ہی جانے
رنج ایسا ہے کہ اندر نہیں رہنے والا
میں اُسے چھوڑنا چاہوں بھی تو کیسے چھوڑوں
وہ کِسی اور کا ہو کر نہیں رہنے والا
​
 
موسم گل ہو کہ پت جھڑ ہو بلا سے اپنی
ہم کہ شامل ہیں نہ کھلنے میں نہ مرجھا نے میں
​
 

Garz nahi hae dia tera ho ke mera ho.................
bujhane walon ki khuwahish hae bas andhera ho
 

اگر وہ آپ ہی میرا خیال کرتا نہیں
میں دستِ شوق کو دستِ سوال کرتا نہیں​
 

خود آگہی کا ہمیں اِک چراغ بھی نہ ملا
کہاں کہاں نہیں بھٹکے، سُراغ بھی نہ ملا
میں دُکھ سمجھتا ہوں سب اپنے نکتہ چینوں کے
جنہیں کبھی مِرے دامن پہ داغ بھی نہ ملا
​
 
Bicharne wale tujhe dekh dekh kar sochta hoon
tu phie mile ga to kitna badal chuka ho ga
 

کوئی تعلق ہے گہرا جو ختم نہیں ہوتا
ہم نے دیکھا ہے کئی بار کنارہ کر کے
​
 

چلو اب ایسا کرتے ہیں ستارے بانٹ لیتے ہیں
ضرورت کے مطابق ہم سہارے بانٹ لیتے ییں
​
 
1731970242952.webp
 

کئی روگ دے گئی ہے نئے موسموں کی بارش
مُجھے یاد آرہے ہیں مُجھے بھول جانے والے
​
 
تیری تاثیر الگ ہے کہ تیرے بارے میں
سوچتے ہیں تو کوئی زخم سا بھر جاتا ہے​
 
Ab tere zikr pe hum baat badal dete hein
kitni raghbat thi tere naam se pehle pehley
 

ماحول ہے کچھ اور فِضا اور ہی کچھ ہے
یکطرفہ مُحبت کا مزا اور ہی کچھ ہے
​
 
اک عُمر سے جیسے نہ جنوں ہے نہ سکوں ہے
یا رب کوئی گردش مرے حالات میں آئے
​
 
ہم مُسافر تو نہیں تھے کہ پلٹ کر آتے
ہم نہ کہتے تھے ہمیں سوچ کے رُخصت کرنا
​
 
Back
Top