Asad Well-known member Feb 7, 2025 #221 دونوں ہی سُلگتے ہیں مگر فرق ہے تپش کا حاسد کی جلن اور ہے عاشق کا دُھواں اور
Sahil Well-known member Feb 8, 2025 #222 ابھی تو اپنے ہی حیرت کدے میں اُلجھا ہوں میں خود سے نکلوں تو اِس کائنات کو دیکھوں
Arsheen Well-known member Feb 8, 2025 #223 نہ میری آنکھ نہ قلب وجگر میں رہتا ہے وہ درد بن کے میرے آدہے سر میں رہتا ہے
Zaamin Mein hoon na! Feb 9, 2025 #224 منحصر اہل ستم پر ہی نہیں ہے محسن لوگ اپنوں کی عنایت سے بھی مر جاتے ہیں
Zaamin Mein hoon na! Feb 9, 2025 #225 اُن کی صحبت میں گئے،سنبھلے، دوبارہ ٹوٹے ہم کسی شخص کو دے دے کے سہارا ٹوٹے
Arsheen Well-known member Feb 10, 2025 #226 حکمت کی بات کیا ہو تماشا گروں کے بیچ اُن سے کیا کلام جنہیں حدِ ادب نہیں
Arsheen Well-known member Feb 10, 2025 #227 پرندے لوٹ آتے ہیں مگر یہ آدمی عابیؔ ذرا سے پر نکلتے ہی ٹھکانے چھوڑ دیتے ہیں
Zaamin Mein hoon na! Feb 12, 2025 #228 زندگی تو بھی مروت کی رواداری میں پیچھے ہٹتے ہوئے دیوار سے جا لگتی ہے
Zaamin Mein hoon na! Feb 12, 2025 #229 تنہائیوں کی قید سے گھبرا کے ایک شخص آواز دے رہا ہے مجھے مار دیجیے
Sahil Well-known member Feb 14, 2025 #230 زندگی قرض میں آئے ہوئے سکے کی طرح روز کچھ سُود میرے سر پہ چڑھا دیتی ہے
Zaamin Mein hoon na! Feb 18, 2025 #231 دُور تک ساتھ دیا کرتی ہیں آنکھیں اُن کا تُو نے دیکھے ہیں کبھی گاؤں سے جاتے ہوئے لوگ
Arsheen Well-known member Feb 22, 2025 #233 مانا کہ اگر تم آ جاتے دو چار گھڑی ہم جی لیتے پر اتنی ذرا سی خواہش پر ہم تم کو پریشاں کیوں کرتے
Pari Well-known member Feb 23, 2025 #234 Yaad to hon gi wo batein tujhe ab bhi lekin shelf mein rakhi band kitabon ki tarahn
Pari Well-known member Feb 23, 2025 #235 Hath kanton se kar liye zakhmi phool balon mein ik sajane ko
Asad Well-known member Feb 24, 2025 #236 ہر آشنا میں کہاں خُوئے محرمانہ وہ کہ بے وفا تھا مگر دوست تھا پُرانا وہ
Asad Well-known member Feb 24, 2025 #237 نہ جانے کون سی منزل کو لے چلے ہم کو وہ ہم سفر جو حقیقت میں ہم سفر بھی نہیں
Asad Well-known member Feb 24, 2025 #238 مِرے سُخن کا قرینہ ڈبو گیا مُجھ کو کہ جس کو حال سُنایا اُسے فسانہ لگا
Zaamin Mein hoon na! Feb 27, 2025 #239 بارش ہوئی تو تیری خوشبو کے قافلے ایسے اُڑے کہ شہر گلابوں سے بھر گیا
Arsheen Well-known member Mar 1, 2025 #240 یہ بھی اِک ذہنی اذیت ہے مُسافر کو اگر گھر پہنچ کر بھی یہ لگتا ہے کہ گھر جانا ہے